پاک فضائیہ کے 07 ائیر آفیسرز کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی


پاک فضائیہ کے 07 ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والے ایئر آفیسرز میں ایئر وائس مارشل فاروق ضمیر آفریدی، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد، ایئر وائس مارشل تیمور اقبال، ایئر وائس مارشل حاکم رضا، ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی، ایئر وائس مارشل محسن محمود اور ایئر وائس مارشل طاہر محمود شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایئر وائس مارشل فاروق ضمیر آفریدی نے اپنے کیرئیر کے دوران فائٹر اور آپریشنل کنورژن یونٹس، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کی۔

ائیر وائس مارشل اورنگزیب ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنل ریکوائرمنٹس اینڈ ڈویلپمنٹ) تعینات رہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل تیمور اقبال نے اپنے کیریئر کے دوران فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی جب کہ ائیر وائس مارشل حاکم رضا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر جے ایف۔17 اور سربراہ پاک فضائیہ کے  سیکرٹری کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنل ریکوائرمنٹس اینڈ ڈیولپمنٹ) اور ڈائریکٹر (جنرل ڈیوٹیز گروپ) اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔

ائیر وائس مارشل محسن محمود ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (ریڈار انجینئرنگ) اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ائیر وائس مارشل طاہر محمود ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن) اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں