پاکستان نے آئی ایم ایف کے اظہار آمادگی خط پر دستخط کر دیئے


پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے اظہار آمادگی خط پر دستخط کر دیئے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سیکریٹری خزانہ نے آئی ایم ایف لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے ہیں،پاکستان لیٹر آف انٹینٹ آئی ایم ایف کو ایک روز میں واپس ارسال کرے گا۔

ذرائع کے مطابق لیٹر آف انٹینٹ ملنے کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 24 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان کو آئی ایم ایف کا اظہار آمادگی کا خط مل گیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے پاکستان کو لیٹر آف انٹینٹ جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.18 ارب ڈالر کی رقم ملے گی۔


متعلقہ خبریں