نواز شریف خود سمجھتے ہیں انہیں اب پاکستان واپس آنا چاہیے لیکن وقت متعین نہیں ہے، محمد زبیر


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملکی سیاسی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے نواز شریف کا پاکستان آنا ضروری ہے، نواز شریف خود بھی سمجھتے ہیں کہ انہیں اب پاکستان واپس آنا چاہیے، وہ واپس آئیں گے لیکن وقت متعین نہیں ہے۔

نواز شریف کو لا کر الیکشن جیتنے، ہم کو ٹھکانے لگانے کا پلان بنایا گیا ہے، عمران خان

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف پاکستان آئیں گے تو پی ٹی آئی اور عمران خان کیلئے مشکلات ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو غلط چیز پر سزادی گئی تھی، 2017 میں نواز شریف کو نکالنے کے لیے ایک پلان بنایا گیا تھا، نواز شریف پاکستان آنے کے لیے بالکل تیار ہیں،  حکومت کو اختیار ہے کہ وہ جب چاہے الیکشن کا اعلان کرے۔

بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے کہ فوج اور تحریک انصاف میں لڑائی ہو، شہباز گل نے جو کہا ہے وہ غلط کہا ہے، شہباز گل نے کچھ لائنیں غلط کہی ہیں جو نہیں کہنی چاہئے تھیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں بڑا افسوس ہے کہ شہباز گل پرتشدد کیا جا رہا ہے، پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، اسپیکر استعفوں کے معاملے پر بدنیتی کر رہے ہیں، ہمارے جلسے آئین و قانون کے مطابق ہوں گے، نواز  شریف عمران خان کی سزا کا انتظار کر رہے ہیں، یہ لوگ کمروں میں بیٹھ کر سازش کرتے ہیں، عمران خان لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔

بزدل نوازشریف آئے نہ آئے، اہل ہو یا نااہل ہو، اب کوئی فرق نہیں پڑتا، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو آپ نے عدالت میں قربان کر دیا، انہوں نے آتے ہی نیب قانون میں ترمیم کر کے اپنےآپ کو این آراو دیا، ہم صرف الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، ملک میں جتنے بھی مسائل ہیں ان سب کا ایک ہی حل الیکشن ہیں، الیکشن کے بعد باقی چیزیں ہوتی رہیں گی۔

پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں شریک مہمان اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کے مشیر قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں سب کو 8 سال پہلے پتہ تھا فیصلہ کیا آنا ہے؟ 8 سال سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ سے بھاگ رہی تھی، شہباز گل کوایسی گفتگو نہیں کر نی چاہئے تھی۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے قمرالزماں کائرہ نے پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومت سے دوباہ کہہ کر شہباز گل کا میڈیکل بورڈ کرا دیتا ہوں، پی ٹی آئی ڈاکٹروں کی ٹیم اپنی مرضی کی چن لے اور شہباز گل کا معائنہ کرائے، عمران خان کو پتہ ہے کہ وہ نااہل ہوں گے۔

وزیراعظم کے مشیر قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانے کے تحائف بیج کر غیر اخلاقی حرکت کی، تحائف بیج کر ملنے والی آمدن بھی ڈیکلیئر نہیں کی گئی، صرف سوشل میڈیا پر مہم سے کتنا عرصہ چلے گا؟

نوازشریف ستمبر میں پاکستان آئیں گے ،ن لیگی رہنما جاوید لطیف

ہم نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے پی پی رہنما قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ تحریک انصاف ہمیشہ گھٹیا پروپیگنڈا کرتی آرہی ہے، ہم سب کو اس وقت اس فضا سے باہر آنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں