ملک کو غربت سے نجات دلانے کی بجائے سیاسی جماعتیں باہم متصادم ہیں، وزیر اعظم

shahbaz sharif

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو غربت سے نجات دلانے کی بجائے سیاسی جماعتیں باہم متصادم ہیں۔

نواز شریف خود سمجھتے ہیں انہیں اب پاکستان واپس آنا چاہیے لیکن وقت متعین نہیں ہے، محمد زبیر

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے یہ بات مؤقر برطانوی جریدے اکانومسٹ میں تحریر کردہ اپنے خصوصی مضمون میں لکھی ہے۔

وزیراعظم نے لکھا ہے کہ بد قسمتی سے ہمارا سیاسی ماحول بری طرح سے منقسم ہو رہا ہے ، ملک کو غربت سے نجات دلانے کی بجائے سیاسی جماعتیں باہم متصادم ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستان 60 کی دہائی میں مثبت سمت میں گامزن تھا، 60 کی دہائی میں پاکستان ایشین ٹائیگر بننے کی تیاری کر رہا تھا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب: اہم سیاسی و معاشی فیصلے متوقع، فارن فنڈنگ تحقیقات پر مشاورت ہو گی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے لکھا ہے کہ 2022 میں ہم خود کو معاشی بحران میں پھنسا ہوا پا رہے ہیں، عالمی برادی اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں