مریم نواز پیٹرول مہنگا کرنے پر ناراض ہوگئیں


 رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز پیٹرول مہنگا کرنے پر ناراض ہوگئیں۔

نائب صدر نوازلیگ کا کہنا ہے کہ میں  عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی۔

انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں  کہا ہے  کہ میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ایک روپیہ ٹیکس نہیں لگایا،مفتاح اسماعیل

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ نواز شریف نے کہا اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔


متعلقہ خبریں