گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث8 اموات رپورٹ


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید8 مریض انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 358 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عالمی وبا کے باعث مزید 8 مریض انتقال کر گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 12 ہزار 273 ٹیسٹ کیے گئے۔کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 165 کی حالت تشویش ناک ہے۔


متعلقہ خبریں