حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ایک روپیہ ٹیکس نہیں لگایا،مفتاح اسماعیل

پیش کردہ بجٹ پائیدار نہیں، مفتاح اسماعیل

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم نے پٹرولیم مصنوعات پر ایک روپیہ بھی نیا ٹیکس نہیں لگایا، اپنے ٹویٹ میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو قیمتیں بڑھی یا کم ہوئی ہیں، صرف پی ایس او کی خرید کے مطابق کم ہوئی ہیں یا بڑھی ہیں۔

واضح رہے گزشتہ رات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 233.91 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز پیٹرول مہنگا کرنے پر ناراض ہوگئیں

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.51 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 244.44 روپے ہو گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کیروسین آئل 1.67 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد 199.40 جب کہ لائٹ ڈیزل 0.43 روپے اضافے کے بعد 191.75 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں