بھارت کو بڑا دھچکا، فیفا نے بھارت کی رکنیت معطل کردی


بھارت کو بڑا دھچکا، فیفا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو فوری طور پر معطل کر دیا۔

فیفا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیصلہ قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے کیا گیا ہے، فٹبال قوانین میں بیرونی مداخلت پر بھارت کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جب تک فٹبال کے معاملات منتخب باڈی کے سپرد نہیں ہوتے رکنیت معطل رہے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  فیصلہ فیفا کونسل کے بیورو نے متفقہ طور پر لیا ہے، فیصلہ تیسری پارٹی کے غیر ضروری اثر و رسوخ کی وجہ سے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کر دی

رکنیت کی معطلی کی وجہ سے بھارت اکتوبر میں انڈر 17 ویمن فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا ہے۔

بھارتی عدالت نے مئی میں فٹبال فیڈریشن کو برطرف کر کے 3 رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ فیفا قوانین کے تحت فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت قبول نہیں۔

یاد رہے فیفا نے پاکستان کی رکنیت بھی معطل کی تھی تاہم 29 جون کو ہونیوالے اجلاس میں نارملائزیشن کمیٹی کو پی ایف ایف ہاوس اور اختیارات واپس ملنے پرفیفا نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی۔


متعلقہ خبریں