ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل پر لارجر بینچ تشکیل


اسلام آباد ہائیکورٹ نےممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر تحریک انصاف کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس عامر فاروق نےممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد، صدر بار شعیب شاہین ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

قائمقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ میں نے لارجر بینچ بنا دیا ہے کل کیس کی سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ممنوعہ فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل دیئے کہ پی ٹی آئی نے جن اکاؤنٹس کی معلومات فراہم کیں وہ فیصلے میں موجود ہی نہیں۔الیکشن کمیشن کو بتایا کہ کچھ اکاؤنٹس کی معلومات کچھ وجوہات کی بنا پر ضروری نہیں ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ مرکزی اکاؤنٹس سے کچھ رقوم صوبائی سربراہان کو بھیجے گئے۔الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روکا جائے۔

قائمقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ ولی خان کیس کے بعد اس نوعیت کا پہلا کیس ہے۔اُس کیس میں ریفرنس بھیج دیا گیا تھا اس میں ابھی ریفرنس نہیں بھیجا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے کا عمران خان کو خط، ریکارڈ طلب

انہوں نے کہاہے کہ کیس لارجر بینچ کو بھیج دیتا ہوں،جب آپ کہیں سماعت کے لیے مقرر کر دیتے ہیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔۔


متعلقہ خبریں