بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلہ پاکستانی حدود میں داخل


بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلہ پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا۔

دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی۔ جسر کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ 30 ہزار کیوسک سے زائد ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں سیلابی ریلا چھوڑ دیاگیا

بھارت نے دریائے راوی میں اجھ بیراج سے ایک لاکھ 71 ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا۔ سیلابی ریلہ آج شام شاہدرہ کے مقام پر پہنچے گا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں آئندہ24گھنٹے کے دوران درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں