مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کو دوبارہ قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کر لیا


وزارت اعلی چھن جانے کے بعد مسلم لیگ ن نے حمزہ شہبازکو دوبارہ قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا ہے، آج پنجاب اسمبلی میں باضابطہ حمزہ شہباز کا نام پیش کیے جانے کا امکان بھی ہے، اس سلسلے میں مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کا وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست

لیگی رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ ن لیگ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی اکثریتی جماعت ہے، اتحادی بھی حمزہ شہباز کے نام پر رضا مند ہو گئے ہیں، حمزہ شہباز شریف کا رواں ہفتے لندن سے لاہور آنے کا امکان ہے۔

یاد رہے اس وقت سابق وزیراعلی حمزہ شہباز لندن میں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں