زرداری کو پیٹرول مہنگا ہونے پر تشویش، وزیراعظم سے معاشی ٹیم پر بات کروں گا، سابق صدر

آصف زرداری

وزیراعظم ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ملاقات صدر آصف زرداری کا ردعمل آگیا


سابق صدر آصف زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 پیپلز پارٹی کے شریک  چیئرمین آصف زرداری  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے اور ساتھ ہے، اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز پیٹرول مہنگا کرنے پر ناراض ہوگئیں

حکومتی اتحاد کا حصہ ہونے کی حیثیت سے انہوں نے کہا کہ ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں اور عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں اور جلد ان سے ملاقات کروں گا جس میں معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات ہوگی۔


متعلقہ خبریں