16ہزار فٹ بلندی پر پاکستان کا 200 فٹ لمبا 20 فٹ چوڑا پرچم لہرانے کاریکارڈ قائم


وادی نیلم میں کوہ پیماؤں نے 16ہزار فٹ کی بلندی پر پاکستان کا 200 فٹ لمبا 20 فٹ چوڑا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔

کوہ پیماؤں نےوادی نیلم میں 16ہزار فٹ کی بلندی پر پاکستان کا 200 فٹ لمبا 20 فٹ چوڑا پرچم لہرا کر  نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

کوہ پیماوں کی ٹیم نے پرچم لہراتے ہوئے والہانہ انداز میں پاکستان زندہ باد ، کشمیر بنے  گا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کا ‘کے ٹو’ سر کرنے کا سفر شروع

کوہ پیما ٹیم نے مائی ناردہ جھیل پر شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کیں۔ کوہ پیما ٹیم کی جانب سے پاکستان کی حفاظت کے لیے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

1600 فٹ کی بلندی پر واقع سیاحتی مقام مائی ناردہ جھیل کی چوٹی سر کرنے والی یہ پہلی ٹیم ہے۔


متعلقہ خبریں