ایشیا کپ، پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ 3 گھنٹے میں فروخت


دبئی: ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کے پہلے مرحلے کے تمام ٹکٹس فوری فروخت ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے ایشیا کپ کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی لیکن میچ کے پہلے مرحلے کے ٹکٹس صرف 3 گھنٹوں میں ہی فروخت ہو گئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلاٹینم لسٹ میں شامل ٹکٹیں جلد فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی اور توقع ہے کہ وہ بھی قبل از وقت فروخت ہو جائیں گی۔

دوسری جانب ایشیا کپ کے دیگر میچز کے لیے ٹکٹس کی فروخت جاری ہے جبکہ سب سے کم قیمت کے ٹکٹ کی مالیت تقریبا ڈھائی ہزار درہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو بڑا دھچکا، فیفا نے بھارت کی رکنیت معطل کردی

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے اعلان کیا تھا کہ ٹکٹوں کی فروخت پیر کو ہو گی تاہم کونسل نے وقت کا تعین نہیں کیا تھا جس کے باعث شائقین صبح سے ہی ویب سائٹ پر آن لائن بکنگ کا انتظار کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 27 اگست سے ہو رہا ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست کو مدمقابل ہوں گی۔


متعلقہ خبریں