خدارا! ملک پر رحم کریں، لندن میں آئین سے بالا ڈیل کر کے دکھائیں؟ ہم کسی بھی وقت الیکشن کرا سکتے ہیں، حماد اظہر



لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی میں 30 سے 35 فیصد کم ہوئیں، پاکستان میں مسلط حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،اوگرا کی سمری کے بعد وزیراعظم حتمی فیصلہ کرتے ہیں، یہ پہلی بار ہوا کہ اوگرا نے تیل سستا کرنے کا کہا لیکن انہوں نے مہنگا کردیا۔

پاکستان کے آدھے بچے اسکول نہیں جاتے، پرائیوٹ سیکٹر کے پاس پیسے نہیں ہیں، سیاستدانوں و تاجروں کو حصہ ڈالنا چاہیے، وزیر خزانہ

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتیں اور ریفائنری مارجن عروج پر تھے تو ملک میں زیادہ تیل درآمد کیا گیا، ڈالر کا 240 سے 212 پر آنا معاشی استحکام کی علامت نہیں ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ خود ملک کو ڈیفالٹ کے قریب لائے تھے، انہوں نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، یہ صنعت کو 23 ڈالرزمیں ایل این جی دے رہے ہیں، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی سے عوام کا برا حال کردیا ہے، ملک میں تین گنا مہنگائی ہو چکی ہے۔

زرداری کو پیٹرول مہنگا ہونے پر تشویش، وزیراعظم سے معاشی ٹیم پر بات کروں گا، سابق صدر

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے آج ملک کو نئے مینڈیٹ کی ضرورت ہے، بند کمروں میں فیصلے نہیں ہونے چاہئیں، وہ دور اب گزر چکا ہے، اب سوشل میڈیا کا دور ہے، خدارا ملک پر رحم کریں اور نئے انتخابات کی جانب جائیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں ہے، اسحاق ڈار کی پالیسیوں کی وجہ سے بحران آیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم اپنی پرامن جدوجہد کو ملک بھر میں پھیلانے اور تیز کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ یہ لندن میں آئین سے بالا ڈیل کر کے دکھائیں؟ اب وہ دور نہیں رہا، ہم ملک میں کسی بھی وقت الیکشن کروا سکتے ہیں لیکن ہم پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔

مریم نواز پیٹرول مہنگا کرنے پر ناراض ہوگئیں

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا کہ ان 12 جماعتوں کو ڈر ہے کہ الیکشن کروائے تو عمران خان آ جائے گا۔


متعلقہ خبریں