شہباز گل پر جیل میں تشدد نہیں ہوا، ملاقات ہوئی وہ بالکل ٹھیک ہیں، وزیر داخلہ


راولپنڈی: پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شہباز گل سمیت کسی قیدی کو کوئی ہاتھ لگا دے، شہباز گل سے ملاقات ہوئی ہے، وہ بالکل ٹھیک ہیں، جیل میں ان پر کوئی تشدد نہیں ہوا، عمران خان سے ملاقات کر کے بتاؤں گا کہ اصل حالات کیا ہیں؟

شہباز گل نے غلط کہا، میرے خلاف بیان لینے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے دورے اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گل سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ کسی قیدی پر تشدد ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی، پنجاب میں 40 سے زائد جیلیں موجود ہیں، جیلوں میں 50 ہزار سے زائد قیدی ہیں، وہ ہمارے مہمان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ نے جیل میں بہت سا کام کیا، جیل میں سیکیورٹی اور کھانے کا اچھا انتظام ہے، وزیر اعلیٰ سے بات کر کے قیدیوں کی ایک ماہ کی معافی کا اعلان کراؤ ں گا، جو قیدی کام کریں گے انہیں اجرت دی جائے گی، جیل خانہ جات فورس کو ایگزیکٹو الاونس دوں گا۔

جیل انتظامیہ نے شہباز گل سے ملاقات کرنے نہیں دی، انہیں اسلام آباد لے جارہے ہیں، خدشہ ہے تشدد ہو گا، عمر ایوب

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پنجاب پولیس کے برابر جیل خانہ جات کی تنخواہ ہو گی۔


متعلقہ خبریں