ننکانہ صاحب ،ن لیگ کی امیدوار کا عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات


قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 ننکانہ صاحب میں ضمنی انتخاب کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھا دیئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی ڈاکٹر شذرہ منصب نے عمران خان کےکاغذات کے خلاف اعتراضات جمع کروائے ہیں۔

ڈاکٹر شذرہ منصب کا کہنا ہے کہ عمران خان ایم این اے ہونے کےساتھ 9 حلقوں سے الیکشن نہیں لڑ سکتے، انہوں نے توشہ خانہ سےبہت سے قیمتی تحائف لے کر فروخت کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ القادر ٹرسٹ کے نام سے ٹرسٹ بھی چلاتے ہیں جن کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے عمران خان کو اعتراضات کے جواب کے لیےکل طلب کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں