منی لانڈرنگ کے مجرم بدلے پر اتر آئے، کوئی کیس نہیں، نام ای سی ایل میں ڈال دیا، شہزاد اکبر

منی لانڈرنگ کے مجرم بدلے پر اتر آئے، کوئی کیس نہیں، نام ای سی ایل میں ڈال دیا، شہزاد اکبر

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے مجرم بدلے پر اتر آئے ہیں، کوئی کیس نہیں لیکن نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

وفاقی کابینہ کیجانب سے 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق شہزاد اکبر نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہی ہے۔

منشیات کیس کے حقائق سامنے آ رہے ہیں، عمران خان اور شہزاد اکبر ملزم ہیں: رانا ثنا اللہ

سابق وزیراعظم کے سابق مشیر شہزاد اکبر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ سب این سی اے والے معاملے کا ردعمل ہے۔ انہوں نے استفسار کیا ہے کہ کیا یہ حکومت این سی اے حکام کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالے گی؟

سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر اسلام آباد سے دبئی چلے گئے

واضح رہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دس افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے اور 22 لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں