عمران خان کراچی کے 3 حلقوں سے ضمنی انتخاب لڑنے کے اہل قرار

پی ٹی آئی کا دباؤ قبول نہ کرنے اور جلد الیکشن کیلئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے چیئرمین عمران خان کراچی کے 3 حلقوں سے ضمنی انتخاب لڑنے کے اہل قرار پائے ہیں۔

کراچی کے حلقہ این اے 246 اور 237 ملیر سےعمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ این اے 239 کورنگی سے گزشتہ روز عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے تھے۔

ننکانہ صاحب ،ن لیگ کی امیدوار کا عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات

دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 ننکانہ صاحب میں ضمنی انتخاب کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھا دیئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی ڈاکٹر شذرہ منصب نے عمران خان کےکاغذات کے خلاف اعتراضات جمع کروائے ہیں۔

ڈاکٹر شذرہ منصب کا کہنا ہے کہ عمران خان ایم این اے ہونے کےساتھ 9 حلقوں سے الیکشن نہیں لڑ سکتے، انہوں نے توشہ خانہ سےبہت سے قیمتی تحائف لے کر فروخت کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ القادر ٹرسٹ کے نام سے ٹرسٹ بھی چلاتے ہیں جن کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں