وادی نیلم : رتی گلی جھیل پر پھنسے 100 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا

وادی نیلم : رتی گلی جھیل پر پھنسے 100 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا

مظفرآباد: وادی نیلم میں واقع رتی گلی جھیل پر پھنسے ہوئے 100 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ

ہم نیوز نے وزیراعظم ہاؤس آزاد کشمیر کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ تمام ریسکیو کیے جانے والے سیاحوں کے رہنے اور کھانے پینے کا بندوبست کردیا گیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس آزاد کشمیر کے مطابق کلاوڈ برسٹ کے باعث متاثر ہونے والے گھروں کے مکینوں کو بھی متبادل جگہ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

آخری سیاح کو محفوظ مقام پر پہنچانے تک ریسکیو آپریشن جاری رہیگا،میجر جنرل واجد عزیز

ہم نیوز کے مطابق ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور ایس پی وادی نیلم ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں