اکتوبر میں تیل ،ڈالر اور بجلی کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی،خرم دستگیر


وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اکتوبر میں تیل ،ڈالر اور بجلی کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

ہم نیوز کے پروگرم ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ خریداری پرانی تھی اس وجہ سے تیل کی قیمت بڑھی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے15دن کیلئے تھوڑا مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس مہینے کے آخر میں صارفین کو پیٹرول کی قیمت میں واضح کمی نظر آئے گی۔

وزیر توانائی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ پوری جماعتوں کا ہے،مفتاح اسماعیل کی وضاحت کے بعد سب نے اس کو سپورٹ کیا ہے، ہم تو ایک پیسہ اضافہ بھی عوام پر ڈالنا نہیں چاہتے۔

عمران خان کا ایکس وائے کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا، خرم دستگیر

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملہ بالکل قریب آگیا ہے، عمران خان کی غلط معاشی پالیسی کی وجہ سے معیشت تباہ ہوئی،تاجروں سے محدود مقرار میں ابھی بھی ٹیکس لیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پی آئی اے اور روز ویلٹ ہوٹل کی ملکیت پاکستان کے پاس رہے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کرائم ایجنسی کا بند لفافہ عمران خان نے منظور کرایا تھا ہم اس پر یقین نہیں رکھتے۔


متعلقہ خبریں