آئی ایم ایف سے مالی معاہدے کی تجدید ملکی معیشت و استحکام کیلئے ناگزیر ہے، رانا ثنا اللہ


ریاض: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے آئی ایم ایف سے مالی معاہدے کی تجدید کو ملکی معیشت و استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعطم کی قیادت میں حکومت پاکستان کو جلد معاشی بحران سے نکال لے گی۔

پاکستان کے آدھے بچے اسکول نہیں جاتے، پرائیویٹ سیکٹر کے پاس پیسے نہیں ہیں، سیاستدانوں و تاجروں کو حصہ ڈالنا چاہیے، وزیر خزانہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ نے سعودی عرب میں مقیم اوور سیز پاکستانیوں کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا، اپنی سیاست داؤ پر لگا کر ملکی مفاد میں سخت ترین فیصلے کئے جس کا بوجھ عوام پر بھی پڑا لیکن اب مشکل وقت گزر چکا، پاکستان معاشی اور سیاسی استحکام کی طرف گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کر کے ملک دشمنی کی، ملک فساد اور سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، 25 مئی کو آئین کی دی گئی طاقت سے ملک میں ریاستی عملداری قائم کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، انتخابات وقت مقررہ پر ہوں گے، حکومت مہنگائی میں بتدریج کمی کے لیے اقدامات کررہی ہے، عوام کو ریلیف دیں گے، نواز شریف آئندہ انتخابات میں جماعت کی قیادت کریں گے۔

خدارا! ملک پر رحم کریں، لندن میں آئین سے بالا ڈیل کر کے دکھائیں؟ ہم کسی بھی وقت الیکشن کرا سکتے ہیں، حماد اظہر

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ  بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا بہترین قومی اثاثہ ہیں، ان کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر سے ہی معیشت میں استحکام ہے، ای پاسپورٹ کی سہولت کا دائرہ کار عام پاکستانی پاسپورٹ کے اجرا تک بڑھایا جا رہا ہے، ای پاسپورٹ سے عام پاکستانی شہریوں کے لیے بھی امیگریشن اور ویزہ سہولیات میں آسانی پیدا ہوگی۔

انہوں ںے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری ووٹ دینے کے اہل ہیں، ضروری قانون سازی کردی ، بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کو آئندہ انتخابات میں یقینی بنائیں گے۔

اکتوبر میں تیل ،ڈالر اور بجلی کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی،خرم دستگیر

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کی مشکل ترین حالات میں ہمیشہ مدد کی ہے۔


متعلقہ خبریں