بلوچستان: قلعہ عبداللہ میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،5افراد جاں بحق


قلعہ عبداللہ میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

قلعہ عبداللہ غزہ بند کے علاقے میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔


متعلقہ خبریں