پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا متحدہ عرب امارات کا دورہ


پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقارکا متحدہ عرب امارات کا دورہ، دبئی بندرگاہ پہنچنے پر یو اے ای کی بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کی میزبان حکام سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کےسلسلے میں پی این ایس ذوالفقار پرپرچم کشائی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا، یو اے ای کےدورے کے اختتام پر دونوں ملکوں کی افواج نے بحری مشق میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی این ایس تیمور کا سری لنکا کا دورہ ، جشن آزادی تقریب میں شرکت

ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ اس دورے اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔


متعلقہ خبریں