شہباز گل پر جسمانی ریمانڈ کے دوران کوئی تشدد نہیں کیا گیا، اسلام آباد پولیس

شہباز گل کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ میڈیکل بورڈ کو موصول

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہبازگل پر جسمانی ریمانڈ کے دوران کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے عدالت میں بھی ایسی کوئی بات نہیں کی ہے،ان کا باقاعدہ میڈیکل کروایا گیا جس کے مطابق کوئی تشدد نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں اور معزز ججز نے میڈیکل رپورٹ کا باقاعدہ معائنہ کیا،اسلام آباد پولیس تشدد کے متعلق تمام تر الزام تراشیوں کی تردید کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں