وزیراعظم کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت


وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کےلیے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ متاثرین کو فوری طور پر5 ہزارفی خاندان فراہم کیا جائے، کھانے اور صاف پانی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد آپ کو آپ کی کامیابی بہت بہت مبارک ہو، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے جنوبی سندھ میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہارکرتےہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال میں پہلی ترجیح متاثرہ لوگوں کا ریسکیو اور انکی فوری امداد ہے۔ متاثرین کو رہائش اور طبی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے ملک کے باقی حصوں میں بھی بارشوں کے نتیجے میں متوقع سیلابی صورتحال سے نبٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔


متعلقہ خبریں