شہباز گل کا سی ٹی اسکین مکمل، میڈیکل بورڈ میں مزید 2 ڈاکٹر شامل


 شہباز گل کو  مزید ٹیسٹوں کے لیے امراض قلب کے شعبے سے دوسرے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ میڈیکل بورڈ میں بھی دو ڈاکٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کو  پمز میں امراض قلب کے شعبے سے ٹیسٹوں کےلیے دوسرے وارڈ منتقل کیا گیا، جہاں ان کے  سی ٹی سکین کے بعد انہیں واپس کارڈیولوجی وارڈ شفٹ کر دیا گیا۔۔شہباز گل کے گزشتہ رات ہونے والے ٹیسٹ آج دوبار ہ کیے جا رہے ہیں۔

شہباز  گل کے لیے بنائے گئے میڈیکل بورڈ میں مزید دو ڈاکٹرز کو شامل کر لیا گیا۔میڈیکل بورڈ نیورو آرتھو سرجری ،کارڈیالوجی، پمونالوجی سمیت 6 ڈاکٹر ز پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کےدوبارہ جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست:جیل سپرنٹنڈنٹ طلب

رہنما پی ٹی آئی شہباز گل سے بورڈز کے ڈاکٹرز کے علاوہ کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں۔  میڈیکل بورڈ ذرائر کے مطابق گزشتہ رات رہنما پی ٹی آئی شہباز گل بہت اسٹریس میں تھے ،آج مکمل آرام کا کہا گیا،

ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کو بچپن سے سانس کی تکلیف ہے ، ادویات بھی دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا تھا جس کے بعد طبیعت ناساز ہونے پر انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔


متعلقہ خبریں