شہباز گل کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ میڈیکل بورڈ کو موصول

شہباز گل کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ میڈیکل بورڈ کو موصول

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ میڈیکل بورڈ کو موصول ہو گئی ہے۔

سارا رونا شہباز گل کی زبان بندی کے لیے ہے، کہیں ڈوریں ہلانے والے کا نام نہ لے لے،جاوید لطیف

ہم نیوز نے یہ بات انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتائی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔

پمز اسپتال کے ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ اسپتال کے ڈاکٹروں نے سانس لینے میں دشواری پر شہباز گل کا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔

شہباز گل کا سی ٹی اسکین مکمل، میڈیکل بورڈ میں مزید 2 ڈاکٹر شامل

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے چیف آف اسٹاف شہباز گل اس وقت پمز اسپتال کے کارڈیک سینٹر کے وی آئی پی روم میں زیرعلاج ہیں، شہباز گل کے کیے جانے والے دیگر میڈیکل ٹیسٹوں کی رپورٹس ابھی آنا باقی ہیں۔


متعلقہ خبریں