اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں ردو بدل کی سمری پنجاب کابینہ کو ارسال

پنجاب حکومت

لاہور: اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں ردو بدل کی سمری پنجاب کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافے کی تجویز

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کا کرایہ فاصلے کے مطابق طے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں ردو بدل کی سمری محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے صوبائی کابینہ کو ارسال کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کابینہ کو بھیجی جانے والی سمری کے تحت کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 40 روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بڑھانے کی تیاریاں مکمل

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی منظوری کے بعد اورنج لائن ٹرین کا کرایہ فاصلے کے مطابق مقرر کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں