سندھ: بارش سے متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو امدادی کاموں کیلئے 30 لاکھ روپے جاری کرنیکا فیصلہ

سندھ، ورکس اینڈ سروسز میں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف

کراچی: بارش سے متاثرہ اضلاد کے ڈپٹی کمشنرز کو امدادی کاموں کے لیے 30 لاکھ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی: سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 102 ملی میٹر ریکارڈ

ہم نیوز کے مطابق فیصلہ سندھ کے چیف سیکریٹری محمد سہیل راجپوت کی زیرصدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

چیف سیکریٹری سندھ محمد سہیل راجپوت نے منعقدہ اجلاس میں سیکریٹری خزانہ ہدایت کی کہ متاثرہ اضلاع کے لیے فنڈز آج ہی جاری کیے جائیں۔

بلوچستان و سندھ میں بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، این ڈی ایم اے

محمد سہیل راجپوت نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بارش سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر راشن اور ٹینٹوں سمیت دیگر ضروری اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

چیف سیکریٹری سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں گیسٹرو سمیت دیگر بیماریوں سے روک تھام کی ادویات بھی یقینی فراہم کی جائیں۔

جو رہی سو بے خبری رہی: بارش متاثرین کو کھانا نہیں ملتا، وزیراعلیٰ بلوچستان بے خبر نکلے

ہم نیوز کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ محمد سہیل راجپوت نے ہدایت کی بارش سے متاثرہ انفرا اسٹرکچر اور زراعت کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی درست تخمینہ لگایا جائے۔


متعلقہ خبریں