میڈیکل بورڈ کا شہباز گل کو فوری طور پر ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ

میڈیکل بورڈ کا شہباز گل کو فوری طور پر ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو میڈیکل بورڈ نے فوری طور پر ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوٹرلز ابھی بھی وقت ہے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں، بند کمروں میں ہونے والے فیصلے درست نہیں ہوتے، عمران خان

ہم نیوز نے اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ شہباز گل کل صبح تک پمز اسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے کیے جانے والے کچھ میڈیکل ٹیسٹوں کی رپورٹس رات کو موصول ہوں گی۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ شہباز گل کے کئے جانے والے تمام ٹیسٹوں کے نتائج کو پیش نظر رکھ کر انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

عمران خان جھوٹ بولنے سے باز نہیں آرہے، میڈیا سمیت پورا ملک آزاد ہو چکا، آپ کے اندر جانے کا وقت ہے، مریم اورنگزیب

علاوہ ازیں شہباز گل کی لیگل ٹیم بھی پمز اسپتال پہنچ گئی ہے البتہ لیگل ٹیم کے ساتھ ان کے وکیل فیصل چودھری نہیں پہنچے ہیں۔

پمز اسپتال پہنچنے والی شہباز گل کی لیگل ٹیم نے کورٹ کا تحریری حکمنامہ بھی وہاں متعین پولیس حکام کے حوالے کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی وکلا کو شہباز گل سے ملاقات کی اجازت

ہم نیوز کے مطابق شہباز گل کی لیگل ٹیم کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید بھی ہیں لیکن انہیں دروازے پر روک لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں