سپریم کورٹ، منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر

فائل فوٹو


سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے خلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقرر کر لی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 25 اگست کو سماعت کرے گا جب کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز فردجرم کےلیے 7ستمبر کو طلب

خیال رہے کہ اسپیشل کورٹ لاہور نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم  شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو  فردجرم کےلیے 7 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے۔

اسپیشل کورٹ لاہور میں  وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فردجرم کے لیے آئندہ سماعت پر 7 ستمبر کو طلب کر لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی،دورانِ سماعت حمزہ شہباز کے وکیل نے ان کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش  کیں۔

پراسیکیوٹر نے حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کی۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ ضمانت منظور ہوتے ہی ملزم نے عدالت میں پیش ہونا چھوڑ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں