خاتون کی ویڈیو وائرل کرنے والے مرکزی ملزم کیخلاف ایف آئی اے میں بھی مقدمہ درج

چیف جسٹس کیخلاف مہم، ایف آئی اے نے عمران ریاض اور اسد طور کو طلب کرلیا

فیصل آباد:  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بھی فیصل آباد میں خاتون پر تشدد اور تذلیل کرنے کی ویڈیو وائرل کرنے والے مرکزی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ہوشیار، خبردار، سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز، ایف آئی اے کا سخت ایکشن پلان

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ خاتون کی ویڈیو وائرل کرنے کے مرکزی ملزم شیخ دانش کے خلاف ایف آئی اے سائبرکرائم میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

آیف آئی اے میں درج کی جانے والی ایف آئی آر متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کی گئی ہے اور درج ایف آئی آر میں بھی شیخ دانش کو مرکزی ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ نمبر 125 درج کر کے ایف آئی آر سیل کردی ہے، سائبر کرائم ونگ ملزمان کا پولیس ریمانڈ پورا ہونے کے بعد اپنی تحویل میں لے گا۔

آپ کو جواب دہ نہیں ہوں، دو دن میں نوٹس واپس لیں، عمران خان کا ایف آئی اے کو جوابی خط

واضح رہے کہ فیصل آباد میں ایک خاتون پر تشدد کرنے اور ان کی تذلیل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو اس وقت ریمانڈ پر ہیں۔


متعلقہ خبریں