وادی نیلم: سیلابی ریلے میں دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

وادی نیلم: سیلابی ریلے میں دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

مظفر آباد: وادی نیلم میں آنے والے سیلابی ریلے کی زد میں آکر پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

ہم نیوز نے ڈپٹی کمشنر وادی نیلم کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیلابی ریلے کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک کی نعش سیداں کے مقام سے مل گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق طلحہ کے ورثا سے انتظامیہ کا رابطہ ہو گیا ہے اور ملنے والی نعش کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

وادی نیلم : رتی گلی جھیل پر پھنسے 100 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا

ہم نیوز نے ڈپٹی کمشنر کے حوالے سے یہ بھی بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں عمیر سجاد اور زبیر سجاد بھی شامل ہیں جو سگے بھائی ہیں، دونوں بھائیوں کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔


متعلقہ خبریں