وزیر اعظم نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جو آپ کے بچوں کو عمربھر کی معذوری میں مبتلا کر سکتا ہے۔ اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ پولیو کے 2 قطرے آپ کے بچوں کو معذوری سے بچا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے حصول سے متعلق دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز دشوار گزار راستوں سے جاتے ہوئے اپنی ذمہ داری بخوبی سرانجام دے رہے ہیں اور ہم سب مل کر اس وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں