ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال


اسلام آباد: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔

ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں انٹرنیٹ سروس کو بحال کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساؤتھ اور نارتھ کے ڈیٹا نیٹ ورکس میں تکنیکی مسائل کا سامنا رہا تاہم پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ فائبر کیبل متاثر ہونے کے باعث بلوچستان کے کئی شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم

پی ٹی اے کے مطابق کیچ، پنجگور، گوادر میں پی ٹی سی ایل اور 3 موبائل فون کمپنیوں کی سروس متاثر رہی۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس تکنیکی خرابی کے باعث صبح 7 بجے کے قریب معطل ہو گئی تھی۔ جو تقریباً 2 بجے بحال ہونا شروع ہوئی۔


متعلقہ خبریں