کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے صحافیوں کو بریفنگ میں کہا کہ 75واں یوم آزادی قوم نے جوش وخروش سے منایا اور 15اگست کو وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جنہوں نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کرغزستان کے ہم منصب سے ملاقات کی اور 17 اگست کو ترک کمپنی کے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ ایران کے وزیر اربن ڈیویلپمنٹ نے بھی پاکستان کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

عاصم افتخار نے کہا کہ کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور پاکستان عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیوں کو متاثر کرنے کی بھارتی کوششوں کا فوری نوٹس لے۔


متعلقہ خبریں