عمران خان، شہباز گل کی عیادت کرنے اسپتال جائیں گے، ریلی کی قیادت بھی کریں گے، بابر اعوان

عمران خان، شہباز گل کی عیادت کرنے اسپتال جائیں گے، ریلی کی قیادت بھی کریں گے، بابر اعوان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی عیادت کرنے کے لیے خود اسپتال جائیں گے اور کل بروز ہفتہ وہ ان کی رہائی اور ان پر کیے جانے والے تشدد کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کی قیادت بھی کریں گے، ریلی راولپنڈی اور اسلام آباد دونوں جگہوں پر ہو گی۔

شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے ڈاکٹر شہزاد وسیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بابر اعوان نے شہباز گل کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تحریک انصاف کیلئے باہر کی نوکری چھوڑی ہے، شرعی اخلاقیات آڑے نہ آرہی ہوتیں تو جو جرم اس کے خلاف کیا گیا وہ میں بتاتا، قومی روایات اور اسلامی تعلیمات کے باعث شہباز گل کے خلاف جو ہوا، بیان نہیں کرسکتا، عالمی تنظیموں کے پاس بھی یہ تفصیلات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنے دیں گے کہ ہم 25 مئی کے ملزموں کو بھول جائیں گے، کسی کو بیان دلوانے کے لیے ٹراچر نہیں کیا جا سکتا، راتوں رات پمز کا میڈیکل بورڈ تبدیل کر دیا گیا، میڈیکل رپورٹ بدل دی۔

نیوٹرلز ابھی بھی وقت ہے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں، بند کمروں میں ہونے والے فیصلے درست نہیں ہوتے، عمران خان

بابر اعوان نے کہا کہ مائنس عمران کہنے والوں کا منہ کی کھانا پڑی، پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، منفی پراپیگنڈے سے تحریک انصاف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا, مائنس ون کہنے والوں کو منہ کی کھا نا پڑے گی،
حمزہ شہباز ملک سے باہر فرار ہوگیا، شہباز گل کے لیے پوری تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد پولیس نے ایک ٹویٹ کیا اور کل ایک اشتہار دیا، پولیس نے شہباز گل پر تشدد کیا، پولیس کی تحقیقات کو مسترد کرتے ہیں، پمز اسپتال کی رپورٹ تبدیل ہوئی اور میڈیکل بورڈ بدل دیا گیا، عمران خان نے شہباز گل کیس پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے، شہباز گل سے عمران خان کے خلاف بیان لینے کے لئے تشدد کیا گیا۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کو منی ہٹلر قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر بابر اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کے دور حکومت میں جو کچھ ہوا قوم معاف نہیں کرے گی، حکومت تشدد کی تحقیقات کے لیے آزاد بورڈ بنائے خرچہ ہم دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان بنیادی انسانی حقوق کی بات کرتا ہے، آئین کے مطابق کسی پر تشدد نہیں کیا جا سکتا، شہباز گل سے بیان پر نہیں بلکہ عمران خان کے متعلق سوالات ہو رہے ہیں، شہباز گل کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس کا مذاق اڑایا گیا، جیل میں شہباز گل اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی، شہباز گل جب اسپتال پہنچے تو سانس کا مسئلہ تھا، میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوئی کہ شہباز گل کو سانس کا مسئلہ ہے، رپورٹ میں جسم پر تشدد ہونا واضح ہے۔

سارا رونا شہباز گل کی زبان بندی کے لیے ہے، کہیں ڈوریں ہلانے والے کا نام نہ لے لے،جاوید لطیف

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ شہباز گل جب اسپتال پہنچے تو ان کی حالت غیر تھی، صبح رپورٹ آئی وہ رات کو تبدیل ہو گئی، شہباز گل چیخ رہے تھے مجھے آکسیجن ماسک دو، عدالت نے حکم دیا شہباز گل کو ماسک دیا جائے، شہباز گل کو ایمبولینس میں پیش کیا گیا اور دوبارہ ریمانڈ مانگا گیا۔


متعلقہ خبریں