آج زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک احتجاجی ریلی کی قیادت کروں گا، عمران خان

آج زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک احتجاجی ریلی کی قیادت کروں گا، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک احتجاجی ریلی کی قیادت کروں گا۔

شہباز گل کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ ٹھیک نہیں، عمران خان کو ملنے دینا چاہیے تھے، انہیں لہجہ بدلنا ہو گا، مولا بخش چانڈیو

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سب کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، مغرب کے بعد احتجاجی ریلی کی قیادت کروں گا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے پہلے چائنہ چوک سے ایف نائن پارک تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے بعد پمز اسپتال کے احاطے میں ذرائع ابلاغ سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج عدالتی حکم کے باوجود پولیس نے ہمارا راستہ روکا، ہمیں شہباز گل سے نہیں ملنے دیا گیا ہے۔

شہباز گل پر تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، عمران خان

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا سوال ہے پولیس کس سے احکامات لے رہی ہے؟ یہاں قانون کی حکمرانی ہے یا ڈنڈے کی؟

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کل شہباز گل کے لیے اسلام آباد میں  ریلی نکالوں گا جس میں تمام لوگوں کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

کورٹ آرڈر لے آئیں، شہباز گل سے مل لیں، عمران خان احسان فراموش ہیں، مریم اورنگزیب

ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے کہا تھا کہ اس ملک میں میڈیا کا منہ بند کر کے لوگوں کو ڈرا کر چوروں کی حکومت کو ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے، یہ ہم نہیں ہونے دیں گے۔


متعلقہ خبریں