پی ٹی آئی کا شہباز گل پر تشدد کیخلاف کل احتجاج کا اعلان: 10 ستمبر سے قبل حکومت کا خاتمہ ضروری ہے، فواد چودھری

پی ٹی آئی کا شہباز گل پر تشدد کیخلاف کل احتجاج کا اعلان: 10 ستمبر سے قبل حکومت کا خاتمہ ضروری ہے، فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل پر تشدد کے خلاف کل احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے جاری کردہ اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کے خلاف کل احتجاج کیا جائے گا، عمران خان چائنہ چوک اسلام آباد سے کل ریلی نکالیں گے جب کہ تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

فواد چودھری نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد اور میڈیا کا گھلا گھونٹنے کے خلاف کل احتجاج کیا جائے گا، شہباز گل پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہباز گل کو جسمانی ، ذہنی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تمام سیاسی جماعتیں شہباز گل پر تشدد کی مذمت کر رہی ہیں۔

شہباز گل سے نہیں ملنے دیا گیا، یہاں قانون کی حکمرانی ہے یا ڈنڈے کی؟ عمران خان

ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ ظلم کی یہ رات ختم ہو گی، 10 ستمبر سے قبل حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں