کورٹ آرڈر لے آئیں، شہباز گل سے مل لیں، عمران خان احسان فراموش ہیں، مریم اورنگزیب


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس ملاقات کے لیے کوئی اجازت نامہ نہیں تھا، وہ جھوٹ بولنے کے عادی ہیں، 22 سال سے الزامات لگا رہے ہیں، کورٹ آرڈر لے آئیں اور شہباز گل سے مل لیں۔

شہباز گل سے نہیں ملنے دیا گیا، یہاں قانون کی حکمرانی ہے یا ڈنڈے کی؟ عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر مریم نواز نے ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان کا سوال‘ اور ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ عمران خان ریلی کا کہہ کر اصل چیز سے توجہ ہٹا رہے ہیں، میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو فٹ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب اور ہائیکورٹ کو اپنے ماتحت کرنا چاہتے ہیں، ان کے مطابق سب ڈاکٹرز جھوٹ بول رہے ہیں، اگر تشدد ہوا ہے تو نشانات کیوں نہیں دکھاتے؟ یہ سمجھتے ہیں بدمعاشی اور غنڈہ گردی کرنے سے پولیس ان کے لیے ریڈ کارپٹ بچھائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم نواز نے کہا کہ ایک شخص مسلسل قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مریم نواز اپنے والد سے ملنے کے لیے کورٹ آرڈر لے کر آئی تھیں، قانون کے مطابق کام ہو گا، آپ کورٹ آرڈر لے آئیں، شہباز گل سے ملنے کے لیے وکلا کو بھی کورٹ آرڈ ر چاہئے، نواز شریف کا بھی سرکاری بورڈ ہی چیک اپ کرتا تھا۔

پی ٹی آئی کا شہباز گل پر تشدد کیخلاف کل احتجاج کا اعلان: 10 ستمبر سے قبل حکومت کا خاتمہ ضروری ہے، فواد چودھری

ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کل یہ کس چیز کی ریلی نکال رہے ہیں؟ شہباز گل نے آپ کے کہنے پر یہ سب کچھ کہا ہے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ اظہار یکجہتی کے لیے عمران خان کو کہنا چاہیے شہباز گل نے اس کے کہنے پر سب کچھ کہا، کہہ دیں شہباز گل نے میرے کہنے پر بیان دیا تھا، عمران خان احسان فراموش ہیں۔

عمران خان خود کو آئین سے بالاتر سمجھتے ہیں، اداروں اور ملکوں پر سازش کا جھوٹا الزام لگایا، کائرہ

ہم نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل ریلی نکالنے کی اجازت دینا نہ دینا انتظامیہ کا مسئلہ ہے، آج فارن فنڈنگ اور ایف آئی سے بھاگے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں