کوئی کسی بھی جماعت سے ہو کراچی کیلئے سب کو باہر نکلنا ہو گا، حافظ نعیم الرحمان


کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کوئی کسی بھی جماعت سے ہو کراچی کے لیے سب کو باہر نکلنا ہو گا۔ کراچی کے کسی کام کے لیے کوئی سنجیدہ نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی صورتحال بدترین ہو چکی ہے، اخبارات میں خبریں شائع ہوئیں کہ کراچی کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک ماہ سے کراچی کی سڑکوں پر گھوم رہا ہوں لیکن کسی بھی حکومتی وزرا پر کوئی جوں تک نہیں رینگی۔ 3 دن سے بارشیں نہیں ہوئیں تو بھی سڑکوں کی بہتری کے لیے کام نہیں کیا گیا۔ وزیر خارجہ پیپلز پارٹی کا ہے لیکن یہ کہتے ہیں وفاق سپورٹ نہیں کر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا، مہنگائی 43 فیصد بڑھ گئی، شیخ رشید

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آخری مردم شماری مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئی تھی جبکہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا بڑا میںڈیٹ تھا لیکن مردم شماری کو نوٹیفائی کر دیا۔ ایم کیو ایم نے 40 سال میں کچھ نہیں کیا اب لوگ ان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ مردم شماری نہیں کروائی گئی تو انتخابات 2023 میں کیسے ممکن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے کسی کام کے لیے کوئی سنجیدہ نہیں اور کیوں اس شہر میں جعلی ڈومیسائل بنائے جا رہے ہیں۔ کب تک کراچی والوں کے ساتھ ظلم جاری رہے گا۔ کے الیکٹرک مافیا کے خلاف کل حق دو کراچی کو مارچ ہو گا اور کوئی کسی بھی جماعت سے ہو کراچی کے لیے سب کو باہر نکلنا ہو گا۔ ہم نے بحریہ کے متاترین کے لیے آواز اٹھائی متاثرین کو رقم دلوائی۔


متعلقہ خبریں