شہباز گل پر تشدد کی من گھڑت مہم چلائی جا رہی ہے، پولیس


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کی من گھڑت مہم چلائی جا رہی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے کہا شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ شہباز گل پر تشدد اور جنسی زیادتی سے متعلق بعض افراد کی طرف سے من گھڑت مہم چلائی جارہی ہے۔ عدالتی حکم پر تشدد سے متعلق ابتدائی رپورٹ پر کام شروع ہوچکا ہے اور بیانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے فیصل آباد سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

پولیس حکام نے کہا کہ پولیس امن و امان کی بحالی کے لیے کام کرتی ہے تاہم بدنام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی شخص کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ فراہم کرسکتا ہے اور عوام بلا تصدیق کسی بھی جھوٹی مہم کا حصہ نہ بنیں۔


متعلقہ خبریں