ایشیا کپ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا


ایشیا کپ 2022 شروع ہونے سے محض ایک ہفتہ پہلے قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بولنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

ڈاکٹروں نے 22 سالہ فاسٹ بولر کو چار سے چھ ہفتے آرام کی تجویز دی ہے۔ پی سی بی حکام پرامید ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ میں ٹرائی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل تندرست ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ شاہین آفریدی گال میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں