شہباز گل کی سٹی پلمونری اینجیوگرافی کرانے کا فیصلہ

عمران خان، شہباز گل کی عیادت کرنے اسپتال جائیں گے، ریلی کی قیادت بھی کریں گے، بابر اعوان

اسلام آباد: شہباز گل کے معمول کے کلینیکل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاہم ڈاکٹرز نے شہباز گل کی سٹی پلمونری اینجیوگرافی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پمز اسپتال ذرائع کے مطابق شہباز گل کو چیسٹ انفیکشن، جسم درد اور گلے میں خراش کی شکایت ہے تاہم شہباز گل کو چیسٹ انفیکشن کے لیے اینٹی بائیوٹک دوا دی جا رہی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شہباز گل کو باقاعدگی سے نیبولائز کیا جا رہا ہے اور ان کا بلڈ پریشر، شوگر، دھڑکن، نبض کی رفتار معمول کے مطابق ہے۔ ڈاکٹرز نے شہباز گل کی سٹی پلمونری اینجیوگرافی کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے پھیپڑوں کی نالیوں کی جانچ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: جو کام کرتا ہوں کشتیاں جلا کر کرتا ہوں، عمران خان

شہباز گل کو کمرے میں اے سی، ٹی وی، صوفہ کی سہولت میسر ہے جبکہ انہیں اسپتال سے پرہیزی کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز گل کمرے میں صبح شام چہل قدمی کرتے ہیں اور وہ بھرپور نیند لے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں