سارے کارڈ ہمارے پاس ہیں ، آرام سے اسلام آباد کو بند کرسکتے ہیں، عمران خان


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سارے کارڈ ہمارے پاس ہیں ، آرام سے اسلام آباد کو بند کرسکتے ہیں ، فائنل قدم تب لوں گا کہ اپنے مقصد تک پہنچ جاؤں۔

ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے ، یہ الٹا بھی لٹک جائیں تو مجھے نا اہل نہیں کرا سکتے ، ملک میں عدم استحکام ہے ، جن کے پاس پاور ہے کیا انہیں نظر نہیں آرہا ، تمام مسائل کا حل صاف شفاف الیکشن اور سیاسی استحکام ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی کے اندر میرٹ پر چیف آنا چاہیے، آرمی چیف کی توسیع سے متعلق کچھ نہیں جانتا، ان کی تقرری کے معاملے پر پاکستان کا سوچنا ہوگا۔

جو کام کرتا ہوں کشتیاں جلا کر کرتا ہوں، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں پولیس اہلکاروں کو تبدیل کرنا چاہا تو پیغام ملا نہیں کر سکتے، پی ٹی آئی کو شہدا سے متعلق منفی مہم میں جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا گیا۔

چارٹر آف اکانومی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سنجیدہ ہیں تو بھائی کی اربوں کی جائیداد ملک لے آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری سے کہیں اپنے خاوند کو پولیس کی تحویل میں دیں،جو شہباز گل سے اگلوانا ہے وہ عظمیٰ کا خاوند اگل دے گا۔


متعلقہ خبریں