پاکستان نےدہشتگردی سے متعلق بھارتی الزامات کو مسترد کردیا


 پاکستان نے حالیہ دہشت گردی سے متعلق جھوٹے بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔

دفتر خارجہ  نے ایک بیان میں بھارتی الزامات  کے جواب میں کہا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق بھارت کے جھوٹے دعووں کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ  کا کہنا ہے کہ ان دعووں میں کچھ علیحدہ مبینہ واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔پاکستان کیخلاف منظم ‘دہشت گردی’ کے بیانیے کو ہندوستانی میڈیا نے آگے بڑھایا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی واٹس ایپ نمبر سے ایک پیغام کو روکا گیا۔مہاراشٹر میں ایک ‘خالی کشتی’ کو کچھ ہتھیاروں کے ساتھ قبضے میں لے لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی سے انکار بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے ۔بھارت ماضی کی طرح کوئی غلطی نہ کرے۔پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا موثر جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے ۔

انہوں نے کہاہے کہ ہم نے اپنے عزم کافروری 2019 میں واضح طور پر اظہارکیا تھا۔پاکستان عالمی برادری سے اس حقیقت کا بھی فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہے۔عالمی برادری کو بھارت پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر زور دینا چاہیے۔


متعلقہ خبریں