عمران خان کی گوالمنڈی آمد سے قبل تمام دکانیں بند کرا دی گئیں

عمران خان کی گوالمنڈی آمد سے قبل تمام دکانیں بند کرا دی گئیں

راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی آمد سے قبل تمام دکانیں بند کرا دی گئی ہیں۔

شہباز گل کا بیان عمران خان اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، وزیر داخلہ

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گوالمنڈی میں آمد سے قبل تمام دکانیں بند کرا دی ہیں۔

گوالمنڈی میں پولیس کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں کہ تمام دکانیں بند کردی جائیں۔

پیمرا نے عمران خان کی تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی لگا دی

ہم نیوز کے مطابق اعلان کرنے والی پولیس ٹیم اس حوالے سے دکانداروں کو خبردار کر رہی ہے کہ اگر دکانیں کھلی ہوئی نظر آئیں تو پرچہ کریں گے تاہم اس ضمن میں مقامی انتظامیہ اور پولیس کا مؤقف سامنے نہیں آسکا ہے۔


متعلقہ خبریں