عمران خان نے ڈرون حملے سے متعلق پاکستان پر الزامات عائد کیے، دشمن ملک نے بھی ایسا نہیں کیا، رانا ثنا اللہ

عمران خان نے ڈرون حملے سے متعلق پاکستان پر الزامات عائد کیے، دشمن ملک نے بھی ایسا نہیں کیا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے افغانستان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی ہے۔

شہباز گل کا بیان عمران خان اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، وزیر داخلہ

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے آج میں نے پریس کانفرنس کی، میرا جملہ تھا کہ عمران خان نے افغانستان میں ڈرون حملے سے متعلق ریاست پاکستان پرالزامات عائد کیے، ایسے الزامات کسی دشمن ملک اور افغانستان نے بھی نہیں لگائے۔


وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میری گفتگو میں لفظ “اور” کسی وجہ سے  سلپ ہوا یا کٹ گیا تھا۔

شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا تو پھر انکوائری سے کیوں گھبرا رہے ہیں،فواد چودھری

ن لیگی رہنما نے کہا ہے کہ میں یہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، ہمارے افغانستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔


متعلقہ خبریں