لڑائی آج سے شروع ہوئی ہے، شیخ رشید

لڑائی آج سے شروع ہوئی ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ لڑائی آج سے شروع ہوئی ہے، چوروں اور ڈاکوؤں کے ساتھ ہمارا مقابلہ ہے۔

عمران خان نے ڈرون حملے سے متعلق پاکستان پر الزامات عائد کیے، دشمن ملک نے بھی ایسا نہیں کیا، رانا ثنا اللہ

ہم نیوز کے مطابق لیاقت باغ راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم والے اپنے کیسز ختم کرنے کے لیے حکومت میں آئے ہیں۔

شرکائے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

عمران خان کی گوالمنڈی آمد سے قبل تمام دکانیں بند کرا دی گئیں

ہم نیوز کے مطابق سیاسی مخالفین پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ جعلی بیماری کا بہانہ بنا کربھاگے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں